پاکستان کوئی پیغام لے کر نہیں آیا ہوں، برطانوی ہائی کمشنر
اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : برطانوی ہائی کمشنر نے متحدہ رہنما محمد انور کی گرفتاری کو لندن پولیس کا معاملہ قراردے ديا۔
اسلام آباد ميں برطانوي ہائي کمشنرفلپ بارٹن نے مني لانڈرنگ کيس ميں ہونے والي گرفتاري پر تبصرے سے گريز کيا، تاہم ان کا کہنا تھا کہ نہ کوئی پیغام لےکر گیا ہوں نہ لے کر واپس آیا ہوں، ایم کیو ایم سے متعلق معلومات کے لیے لندن میٹرو پولیٹن پولیس سے رابطہ کریں، لندن اور فرانس چھٹیاں گزارنے گیا تھا، وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ملاقات کی تفصیل نہیں بتا سکتا۔
اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن کا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ برطانیہ یمن کی لڑائی میں براہ راست شامل نہیں، یمن کے معاملے پر سعودی عرب کی حمایت کرتے ہیں۔ سماء
Pakistan Army
کر
law
spain
receive
تبولا
Tabool ads will show in this div