اوچھے ہتھکنڈوں سے فولادی اعصاب نہیں توڑے جاسکتے: الطاف

کراچی: ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے پارٹی رہنماؤں کے اعصاب توڑنے کے لئے جھوٹے الزامات کی بھرمار کی جارہی ہے ۔ تاہم فولادی اعصاب توڑے نہیں جاسکتے ۔

 

کراچی میں رابطہ کمیٹی اور دیگر شعبوں کے ارکان سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیوایم رہنماؤں کے اعصاب فولادی ہیں۔  جنہیں مشکل ترین حالات میں بھی توڑا نہیں جاسکتا ۔

 

انہوں نے کہا ایم کیوایم لبرل امن پسند اور جمہوری جماعت ہے  اور وہ کرپٹ اور موروثی سیاست کا خاتمہ چاہتی ہے ۔

 

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو جناح گراؤنڈ میں جلسے کی دعوت دینے پر اظہار ناراضی کرنے والے اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کریں ۔

 

متحدہ کے قائد  نے کہا کہ ایم کیوایم کو ختم کرنے کی جتنی بھی کوشش کی جائے گی ۔ پارٹی کا پیغام اتنی ہی تیزی سے پھیلے گا ۔ سماء   

galaxy

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div