ٹماٹر کئی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے، طبی ماہرین
واشنگٹن : امریکی ماہرین صحت نے ٹماٹر کے کئی فوائد ڈھونڈ نکالے، ان کا کہنا ہے کہ ٹماٹر کئی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
اوہایو یونیورسٹی کے شعبہ صحت کی جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ روزانہ 3 ٹماٹر کھانے سے فالج اور دیگر امراض کا خطرہ کم ہوجاتا ہے، ٹماٹر جلد کے سرطان کا خطرہ بہت واضح طور پر کم کرسکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹماٹروں کو سرخ جواہر بھی کہا جاتا ہے جو ہماری روزمرہ زندگی کا حصہ ہیں، ٹماٹر کا باقاعدہ استعمال جلد کے کینسر کو روکنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، ٹماٹر میں پائے جانے والے اجزاء کیراٹونوئیڈز جلد کو الٹراوائلٹ شعاعوں کے ہولناک نقصان سے بچاتے ہیں۔
ماہرین مزید کہتے ہیں کہ ٹماٹر میں موجود کیراٹونوئیڈز جلد کے اندر جمع ہوتے رہتے ہیں جبکہ ٹماٹروں میں لائسوپین اور اینتھو سائننس کی بھرپور مقدار نظر کی کمزوری، امراضِ قلب، کینسر اور دماغی امراض کے خطرات کو بھی کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔ سماء