لیسکو کا بجلی کی چوری روکنے کیلئے نیا قدم

لاہور: ليسکو ريجن ميں بجلي کي چوری روکنے کے لیے خود کار ميٹر لگائے جائیں گے۔ ليسکو ريجن ميں ہر سال  بيس ارب روپے کي بجلي چوري ہوتی ہے، جس میں صارفين کے ساتھ ساتھ  کمپني کے اہلکار بھي ملوث ہیں۔

چيف ايگزيکٹو ليسکو سيد واجد کاظمي کہتے ہيں چوري کے زيادہ واقعات سرحدي علاقوں ميں ہوتے ہيں جہاں رات کے وقت ليسکو حکام کا کوئي عمل دخل نہيں ہوتا۔ لاہور ميں ايسي بہت ساري پاکٹس ہيں جہاں کنڈے لگائے جاتے ہيں۔ خاص طور پر سرحدي علاقوں ميں کنڈے عام ہيں اور اس کي وجہ وہاں کے حالات ہيں۔ چوري روکنے کے لئے پوليس بھي مدد نہيں کرتي۔

ليسکو چيف نے بتايا کہ بجلي چوري اور اووربلنگ کي شکايات روکنے کے لئے لاہور اور گرد ونواح ميں اسمارٹ ميٹر کا نظام متعارف کروايا جارہا ہےجس کے لئے ايشيائي ترقياتي بينک مالي امداد فراہم کرے گا۔ نيا نظام ابتدائي طور پر لاہور اور اسلام آباد ميں متعارف کروايا جارہا ہے۔ جب يہ نظام آگيا پھر صارف اور ميٹر ريڈر کے درميان کسي قسم کا تعلق ختم ہوجائے گا۔

واجد کاظمي کا دعوي ہے کہ خراب ہونے والے ميٹرز کي جلد تبديلي کے لئے خصوصي اقدامات کيے گئے ہيں۔ نئے کنکنشنز کے لئے بھي ميٹر بروقت دستياب ہوں گے۔ سما

LESCO

Customers

new meter

border areas

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div