سمندری طوفان ہاروی سےبڑےنقصان کاخدشہ،طوفانی بارشیں جاری

Aug 26, 2017
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/08/HURRICANE-HARVEY-26-08.mp4"][/video]

ٹیکساس :سمندری طوفان ہاروی ٹیکساس کے ساحلی علاقوں سے ٹکراگیاہے۔امریکی میڈیاکاکہناہےکہ طوفان سے ہونےوالےنقصان سے نبٹنےکےلیےبرسوں لگیں گے۔

امریکی میڈیا کےمطابق امریکی ساحلوں سے ٹکرانےوالے سمندری طوفان ’ہاروی‘ کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے اور اب اسے کیٹیگری چار کا خطرناک طوفان قرار دیا جا رہا ہے۔

غیرملکی میڈیاکے مطابق اس سمندری طوفان کی وجہ سے امریکی ریاست ٹیکساس کے ساحلی علاقوں میں شدید بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ ہوئی ہے۔

اب تک 8 ہلاکتوں کی تصدیق ہوگئی ہے۔ حکام کے مطابق 2005ءکے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ اس شدید طرز کا کوئی سمندری طوفان امریکا سے ٹکرا یاہو۔

 ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے درخواست کی ہے کہ ہاروی کو ’بڑی تباہی‘ قرار دیا جائے، تاکہ ٹیکساس کے لیے وفاقی معاونت میں تیزی آئے۔ سماء

Hurricane Harvey

Rockport

Tabool ads will show in this div