عوام میراساتھ دے،مایوس نہیں کروں گا،بلاول بھٹوکابھرپورعزم

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/08/PPP-Jalsa-Bilawal-Speech-Fatah-Jang-26-08-1.mp4"][/video]

فتح جنگ: چئیرمین بلاول بھٹو نےکہاہےکہ دہشت گردی کےخلاف پوری قوم کوایک ہوناہوگا،میاں صاحب اور عمران خان میں کوئی اہلیت نہیں،دونوں جماعتوں کے پاس کوئی پروگرام اور منشور نہیں ہے۔

بلاول بھٹونے فتح جنگ میں جلسے سے خطاب کرتےہوئےکہاکہ ہم نے قربانیاں دیں پھر بھی دہشت گردوں کی پشت پناہی کا الزام لگا۔لگتا ہےکہ پاکستان سفارتی طورپرتنہا ہوگیا ہے۔

بلاول بھٹونےکہاکہ دنیا ہماری بات ماننے کو تیار نہیں، کون ذمہ دار ہے۔چار سال تک کوئی وزیر خارجہ ہی نہیں لگایا گیا۔

 بلاول بھٹونےکہاکہ اب جو وزیر خارجہ بنایا وہ پوچھتا ہے میرے قائد کو کیوں نکالا۔دہشت گردی کے خلاف پوری قوم کو ایک ہونا ہوگا۔

بلاول بھٹونےالزام لگایاکہ میاں صاحب اور عمران خان میں کوئی اہلیت نہیں۔دونوں جماعتوں کے پاس کوئی پروگرام اور منشور نہیں۔ن لیگ اور پی ٹی آئی کا ایجنڈا اقتدار کا حصول ہے۔

بلاول بھٹونےکہاکہ میاں صاحب کی ترقی دھوکا اور خان صاحب کی تبدیلی جھوٹ ہے۔میاں صاحب ،آپ نااہل اور آپ کی حکومت ناکام ہے۔ سماء

 

BILAWAL BHUTTO

Fateh Jang

Tabool ads will show in this div