Uncategorized

چئیرمین کی موجودگی میں پی ٹی آئی کارکن کی پٹائی

Aug 26, 2017
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/08/PTI-CLASH-LHR-26-08-1.mp4"][/video]

لاہور: پي ٹي آئي چيئرمين عمران خان کي موجودگي ميں سکیورٹی گارڈز نے کارکن کی پٹائی کردی۔ بعد ميں ميڈيا سے بچانے کے لئے کارکن عمر جمیل کو غائب کرديا گيا۔مار کھانے والے کارکن نے سوشل میڈیا پر اپنا غصہ نکالا۔

لاہورمیں پي ٹي آئي چيئرمين سيکرٹريٹ گارڈن ٹاؤن میں اجلاس ميں شرکت کے لئے آنے والے کارکن مياں عمر جميل کي گارڈز نے  پٹائي کردي۔

پی ٹی آئی کے رہنماؤں نےمعاملہ رفع دفع کرایااورمیڈیا کی نظر سے بچاتے ہوئے پٹنے والے کارکن کو منظر سےتوغائب کردیا ليکن عمر جميل نے سوشل ميڈيا پر اپنا غصہ بھرپور نکالا۔

يہي نہيں  پي ٹي آئي کے ديگرکارکنوں  نے بھي واقعہ کي سوشل ميڈٰيا پر ہي بھرپور مذمت کي۔ سماء

PTI

Tabool ads will show in this div