پاکستان چین سے 8 جدید ایس 20 آبدوزیں خریدیگا، وزیراعظم کا گرین سگنل

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : پاکستان نے وزیراعظم کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد چین سے 8 جدید ایس 20 آبدوزیں خریدنے کا فیصلہ کرلیا، پاک بحریہ کے پاس آبدوزوں کی تعداد 13 ہوجائے گی، بھارت نے واویلا شروع کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستان کی جانب سے خریدی جانیوالی ڈیزل الیکٹرک ایس 20 آبدوزوں میں 6 تارپیڈو ٹیوبز نصب ہیں، سب میرین کی مالیت 4 سے 5 ارب ڈالر تک ہے، چین نے اس سے قبل اتنی مالیت کے ہتھیار فروخت نہیں کئے۔

چینی وزارت خارجہ نے آبدوزوں کی فروخت کو عالمی قوانین کے مطابق قرار دیا ہے۔ سودوں کی تکمیل کے بعد پاکستان کے پاس آبدوزوں کی تعداد 13 ہوجائے گی۔

پاکستان کی جانب سے انتہائی اہم دفاعی سودوں پر بھارت کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں جبکہ انڈین میڈیا نے بھی واویلا کرنا شروع کردیا ہے۔ سماء

eid

mauripur

Tabool ads will show in this div