وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی کراچی آمد

کراچی : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج کراچی پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ امن و امان سے متعلق اجلاس کی صدارت اور ایک نجی تقریب میں شرکت کریں گے۔

سماء کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ہفتہ کے روز دو روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔ کراچی آمد پر وزیراعظم گورنر ہاؤس میں اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں کراچی سمیت صوبے بھر کی امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔

وزیراعظم سندھ خصوصاً کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ بھی لیں گے، جب کہ کراچی حیدر آباد ترقیاتی پیکج سے متعلق جائزہ بھی وزیراعظم کے کراچی آمد کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزيراعظم کراچی میں شادي کی تقريب ميں شرکت کريں گے۔ کراچی آمد پر اتوار کے روز شاہد خاقان عباسي ايل اين جي ٹرمينل کا بھی افتتاح کريں گے۔ سماء

KARACHI VISIT

Tabool ads will show in this div