شریف خاندان کے افراد بیرون ملک روانہ

Aug 26, 2017

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے سلمان شہباز لندن روانہ ہوگئے ہیں۔

سماء کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے سلمان شہباز قومی ایئر لائن پی آئی اے 757 کے ذریعہ لاہور سے لندن روانہ ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شریف خاندان کے دیگر افراد مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی، حمزہ شہباز کی اہلیہ بچے، نوازشریف کی صاحبزادی اور اسحاق ڈار کی بہو اسما علی بھی بیرون ملک روانہ یونے والوں میں شامل ہیں۔

 

ذرائع کے مطابق سلمان شہباز یکم ستمبر کو واپس آئیں گے۔ دوسری جانب ن لیگی رہنما حمزہ شہباز کچھ روز قبل ہی لندن روانہ ہوئے تھے، حمزہ شہباز بیرون ملک رہ کر الیکشن مہم کی نگرانی کر رہے ہیں۔

 

واضح رہے کہ برطرف وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ پہلے ہی لندن میں موجود ہیں، جہاں ان کے گلے کے کینسر کا علاج جاری ہے۔ کلثوم نواز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سو بیس سے امیداوار کی حیثیت سے بھی کھڑی ہوئی ہیں، یہ نشست نواز شریف کی نا اہلی کے بعد خالی ہوئی ہے۔ سماء

ECL

MARYAM NAWAZ

Kulsoom Nawaz

panama verdict

NA 120

salman shahbaz

Tabool ads will show in this div