برسلز، چاقو بردار شخص کا سیکیورٹی فورسز پر حملہ

برسلز : يورپ ميں دہشت گردي کے تازہ واقعہ میں ایک بار پھر سيکيورٹي اہلکاروں کو لہولہان کرديا گیا۔ لندن تيز دھار آلے کے وار سے دو پوليس اہلکار زخمي ہوگئے،جب کہ بيلجئيم ميں حملہ آور کو گولي ماري دي گئي۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق يورپ ميں سيکيورٹي اہلکار چاقو برداروں کا شکار بننے لگے۔ تازہ واقعات برطانيہ اور بيلجئيم ميں پيش آئے۔
بکھنگم پيلس کے قريب تلوار سے مسلح شخص پوليس اہلکاروں پر حملہ آور ہوا اور دو اہلکار کو زخمي کرديا۔ گرفتاري ميں مزاحمت کے دوران حملہ آور بھي زخمي ہوا۔ واقعہ کے بعد بکھنگم پيلس جانے والے راستے سميت پورے علاقے کو لاک ڈاؤن کرديا گيا۔
ادھربرسلز ميں بھي اسي طرح کي کارروائي کرنے کي کوشش ہوئي۔ سيکيورٹي اہلکاروں کو چاقو سے نشانہ بنانے کي کوشش ميں حملہ آور کو گولي ماردي گئي۔ حکام کے مطابق ملزم زخمي حالت ميں زيرعلاج ہے۔ واقعے کے بعد بيلجئين دارالحکومت ميں بھي سيکيورٹي ہائي الرٹ کردي گئي۔ سماء