جوہر ٹاون میں گھر میں ڈکیتی کی سی سی ٹی وی ویڈیو

لاہور: جوہر ٹاون ميں گھر ميں ڈکيتي کي واردات کے دوران دو ڈاکووں نے کمسن بچي کے اسکول بيگ ميں اسلحہ چھپايا اور گھر والوں کو يرغمال بنا کر لوٹ ليا۔

پوليس کے مطابق تھانہ جوہر ٹاون کے علاقہ ميں دو ڈاکو دن ديہاڑے گھر میں داخل ہوئے، جنہيں سي سي ٹي وي فوٹيج ميں ديکھا جا سکتا ہے۔ دونوں ڈاکو کم عمر ہيں اور انہوں نے گھر ميں گھستے وقت کمسن بچي کے اسکول بيگ ميں جديد اسلحہ چھپايا اور اسکے بعد گھر والوں کو اسلحہ کي نوک پر يرغمال بنا کر لوٹ ليا۔

پوليس کا کہنا ہے کہ دونوں ڈاکووں نے نقدي، زيوارات اور جاتے ہوئے گھر ميں موجود موٹر سائيکل ساتھ لے کر فرار ہوئے۔ دونوں کي تلاش سي سي ٹي وي فوٹيج کي مدد سے کي جا رہي ہے، جنہيں جلد گرفتار کر ليا جائے گا۔ سما

CHILD

JOHAR TOWN

CCTV video

house robbery

school bag

Tabool ads will show in this div