جلد سندھ میں بھی ایک فرعون کہے گا مجھے کیوں نکالا، عمران خان

سکھر: پي ٹي آئي چيئرمين عمران خان نے نوازشريف کے بعد آصف زرداري کو ہدف بنا ليا، بولے جلد سندھ سے بھي آواز آئے گي مجھے کيوں نکالا ۔

سکھر ميں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پي ٹي آئي چيئرمين عمران خان نے عدليہ اور پاک فوج سے يکجہتي کا اظہار کيا، ڈونلڈ ٹرمپ کي دھمکي پر نوازشريف اور آصف زرداري کے خاموش رہنے کي وجہ بتائي کہا پاکستان مقروض نہ ہوتا تو آج يہ دن نہ ديکھنے پڑتے۔

عمران خان نے کہا کہ سندھ سے پيسہ چوري ہوکر باہر گيا، جلد سندھ کا ايک فرعون کہے گا مجھے کيوں نکالا؟ پاناماکيس ميں پھنسا تھا، اب سندھ کے دورے کروں گا، پوري قوم سپريم کورٹ اور فوج کے ساتھ ہے۔

چيئرمين پي ٹي آئي نے کہا کہ تم ايک آدمي نکالو گے ميں 100 بندے نکالوں گا، نوازشريف نے ٹرمپ کے خلاف آج ايک لفظ نہيں نکالا، نوازشريف اس ليے خاموش رہا کہ اس کي دولت باہر ہے،آصف زرداري بھي ٹرمپ کے بيان پر خاموش ہے۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ کرپٹ مافیا ڈاکو پاکستان عوام کا خون چوس رہے ہیں اور اگر عوام میرا ساتھ دے تو ان کرپٹ مافیا کو میں ٹھکانے لگاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سندھ کا سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری ہے، غلام حسین نامی نوجوان نے بیروزگاری کے باعث خودکشی کی ہے، بے روزگار لڑکے تنگ آکر جرم کی طرف چلے جاتے ہیں۔ سماء

IMRAN KHAN

BILAWAL BHUTTO

ASIF ZARDARI

SUKKUR

Panama leaks

panama papers

Tabool ads will show in this div