میانمار میں جھڑپیں، 21 روہنگیا مسلمان جاں بحق، 11 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

 ینگون : میانمار میں فورسز سے جھڑپ کے دوران 11 سیکیورٹی اہلکار اور 21 روہنگیا مسلمان جاں بحق ہوگئے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق میانمار کی ریاست راکھائن میں روہنگیا مسلمانوں اور سیکیورٹی فورسز میں جھڑپ ہوئی، واقعے میں 21 روہنگیا مسلمان جاں بحق جبکہ 11 سیکیورٹی اہلکار مارےگئے۔

میانمار کے فوجی کمانڈر نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے اہلکاروں میں ایک فوجی اور 10 پولیس اہلکار شامل ہیں، جھڑپ کے دوران 21 عسکریت پسند بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ ایجنسیز

FORCES

rohingya muslims

Clashes

11 Soldier Killed

21 Muslim Killed

Tabool ads will show in this div