ایف سی کی کارروائی،دو خودکش حملہ آور سمیت 6دہشتگرد ہلاک

ویب ایڈیٹر:


کوئٹہ   :    سنجاوی میں ایف سی کی کارروائی کے دوران دو خود کش حملہ آوروں سمیت چھ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

ایف سی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے سنجاوی میں ایف سی نے آپریشن کے دوران  چھ دہشت گردوں کو ان کے انجام  پر پہنچا دیا،ہلاک ہونے والوں میں دو خود کش بمبار بھی شامل ہیں، دہشت گردوں کے قبضے سے خود کش جیکٹس، دیسی ساختہ بم اور بڑی تعداد میں اسلحہ بھی  برآمد ہوا۔ 

ایف سی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کے اغوا میں ملوث تھے۔ دہشت گردوں کی لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ سماء

کی

Azadi March

سمیت

twins

passport

ایف سی

Tabool ads will show in this div