سی پیک کے تحت گوادر میں پرائمری اسکول کا آغاز

Aug 25, 2017

گوادر : گوادر میں سی پیک کے تحت پہلے تعلیمی ادارے نے کام شروع کردیا، گوادر پرائمری اسکول میں علاقے کے غریب اور مستحق طلبہ کو تعلیم دی جارہی ہے۔

اسلام آباد میں چینی سفارتخانے کے ڈپٹی چیف مشن لی جیان ژاؤ نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں گوادر پرائمری اسکول کی تازہ تصاویر جاری کی ہیں جس میں غریب اور مستحق طلبہ اسکول کے شاندار پلے گراؤنڈ میں قطار لگائے کھڑے ہیں۔

پیغام میں چینی سفارتخانے کے افسر کا کہنا ہے کہ سی پیک کے تحت پہلا منصوبہ مکمل کرلیا گیا، گوادر پرائمری اسکول میں علاقے کے غریب اور مستحق طلبہ تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

گزشتہ روز چینی سفارتخانے کے ڈپٹی چیف مشن نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات کی۔ لی جیان ژاؤ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آئی ایس پی آر کا دورہ کرکے انتہائی خوشی محسوس ہوئی، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی ٹیم ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کیلئے بہترین کام کررہی ہے۔ انہوں نے چین پاکستان دوستی زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔ سماء

CHINA

Gwadar Primary School

Lijian Zhao

Deputy Chief Mission

Chinese Embassy Islamabad

Tabool ads will show in this div