پی اےٹی کادھرناملتوی نہیں ہوا،تاریخ کااعلان جلدہوگا

مانچسٹر:سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہاہےکہ دھرنےکاپروگرام ملتوی یامنسوخ نہیں ہوا۔
مانچسٹرمیں میڈیاسے بات کرتےہوئےسربراہ پی اےٹی نےبتایاکہ دھرنےکی تاریخ کااعلان پاکستان واپسی پرکروں گا۔طاہرالقادری کاکہناتھاکہ دھرنےکاپروگرام ملتوی یامنسوخ نہیں ہوا۔ انھوں نے بتایاکہ مال روڈ والا احتجاج ہوگیاہے۔ ان کاکہناتھاکہ حالات کےمطابق اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
انھوں نےمزیدبتایاکہ عیدالاضحیٰ کی نمازپاکستان میں ہی پڑھوں گا۔ سماء