کریم آباد کشیدگی، پی ٹی آئی کا جھنڈہ نذر آتش،متحدہ کے2کارکن گرفتار

ویب ایڈیٹر :

کراچی : فیڈرل بی ایریا میں نہاری کے تڑکے کے بعد  پی ٹی آئی اراکین اور متحدہ کے کارکنان کریم آباد  میں آمنے سامنے آگئے، جہاں مشتعل ایم کیو ایم ہمدردوں نے  پی ٹی آئی کے جھنڈے کو آگ لگا دی، جس کے بعد پولیس نے بیچ بچاؤ کراتے ہوئے ایم کیو ایم کے دو کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔

کراچی میں ضمنی انتخاب کیلئے سیاسی  درجہ حرارت عروج پر ہے،  این اے 246 کی جیت کیلئے متحدہ اور پی ٹی آئی کے کارکن متعدد مقامات پر آمنے سامنے آئے، پہلے فیڈرل بی ایریا  اور بعد ازاں کریم آباد  میں دونوں جانب سے کارکنوں نے شدید نعرے لگائے۔ نعروں سے شروع ہونے والی   کشیدگی بعد میں ہاتھا پائی تک جا پہنچی اور سنگین صورت  حال اختیار کرگئی۔

دونوں جانب سے ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے لگائے گئے،  اس دوران متحدہ کے مشتعل کارکن  کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے جھنڈے کو آگ لگا دی،  موقع کی نزاکت دیکھتے ہوئے پولیس اور رینجرز کے اہل کار موقع پر پہنچ گئے اور  دو متحدہ کے کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔ اس موقع پر سماء سے خصوصی گفت گو میں موقع پر موجود  پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہم ایم کیو ایم کی غنڈہ گردی سے ڈریں گے نہیں ، ہم یہاں بھرپور طریقے سے الیکشن  لڑیں گے اور ان کو ہرائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس یہاں موجود ہے اور ایکشن بھی لے رہی ہے مگر حالات لگتا ہے مزید خراب ہونگے اور رینجرز کو ایکشن لینے کی ضرورت ہے، ہم یہاں پارٹی اور الیکشن آفس دیکھنے آئے تھے کہ ایم کیو ایم کے کارکن  ہمارے پیچھے آگئے۔ ہم جہاں جہاں جاتے ہیں وہ ہمارے  پیچھے آتے ہیں۔ سماء

کا

Azadi March

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div