کریم آباد کشیدگی، مشتعل افراد نے پی ٹی آئی کا الیکشن کیمپ اکھاڑ ڈالا

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر :

کراچی :  کریم آباد کے علاقے میں ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان صورت حال مزید سنگین رخ اختیار کرگئی، مشتعل افراد کی جانب سے کریم آباد پر قائم تحریک انصاف کا الیکشن کیمپ نامعلوم افراد نے اکھاڑ ڈالا، جب کہ موقع پر موجود پولیس خاموش تماشائی بننی صورت حال کا جائزہ لیتی رہی۔

ضمنی انتخاب  سے قبل ہی کراچی میں سیاسی محاذ آرائی انتہا  کو چھو رہی ہے،  کریم آباد کے علاقے میں  ایم کیوایم اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں وقفے وقفے سے چھڑپ جاری رہی، کراچی عزیز آباد کے اکھاڑے میں ایکشن کا آغاز ہوگیا اور  بات نعروں سے شروع ہوئی اور دور تک نکل گئی ۔

جوتیاں اٹھیں، مکے لہرائے گئے اور پھر جھنڈے کو شعلوں میں جھونک دیا گیا، پرچم کو آگ لگی تو پی ٹی آئی کارکن جذبات پر قابو نہ رکھ سکے ، دھکم پیل اور شدید ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی۔ پولیس ایکشن میں آئی اور کئی کو کان سے پکڑ کر موبائل میں ڈال دیا۔ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ متحدہ کے کارکنوں  کے تشدد سے ہمارے  متعدد کارکن زخمی ہوئے، متحدہ غنڈہ گردی پر اتر آئی ہے جو ان کی روایت رہی ہے۔  کراچی کسی کی پراپرٹی نہیں، ہمیں صرف رینجرز کی سیکیورٹی چاہیئے، پولیس تحفظ میں ناکام رہی ہے۔ سماء

کا

MQM

نے

hezbollah

stage

davis

warne

Tabool ads will show in this div