کئی برسوں سےجمہوریت اورعوام کامقدمہ لڑرہاہوں،نوازشریف کادعوی

لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف نےکہاہےکہ ميں کئي سالوں سےجمہوريت اورعوام کامقدمہ لڑرہاہوں۔
لاہور میں سابق وزیراعظم نوازشریف نےوکلاکنونشن سےخطاب کرتےہوئے کہاکہ اتنےبڑےاجتماع ميں آکردلي خوشي ہوئي۔نوازشريف نےکہاکہعلامہ اقبال اور قائداعظم وکيل تھے،وکلاتحريک پاکستان کاہراول دستہ تھے۔
،نوازشريف نے مزید کہاکہ میری آپ سےملاقات اسی مقدمےکی ایک کڑی ہے۔وکلاتحريک کامقصدعدليہ کوآمرانہ ہتھکنڈوں سےنجات دلاناتھا۔
نوازشريف کاکہناتھاکہ وکلا تحريک سے عوام کا عدليہ پراعتمادبڑھا۔ وکلاپرآج بھي بھاري ذمہ داري عائدہوتي ہے۔
نوازشريف نے پرزور لہجےمیں کہاکہ پانامالیکس میں شامل سیکڑوں افراد میں میرانام نہیں تھا۔
نوازشریف نے شکوہ کیاکہ ایک فیصلہ 20 اپریل اوردوسرا 28جولائی کوسامنےآیا۔ چندسوال عام شہريوں کوبھي پريشان کرتےہيں۔
سابق وزیراعظم نے کہاکہ ايک واٹس ايپ کال پرپراسرارتفتيش کاآغازکياگيا۔ کيا آج تک ايسي جے آئي ٹي تشکيل دي گئي؟۔ سماء