ریمنڈ ڈیوس کی رہائی قومی عزت کیخلاف،ذاتی مفادکیلئے کی گئی

Aug 25, 2017

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/08/KHAWAJA-ASIF-on-REYMOND-DAVIS-NEW-SOT-25-08.mp4"][/video]

اسلام آباد :وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ "امریکی جاسوس ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کچھ لوگوں نے اپنے ذاتی مفادات کیلئے کی، جو قومی عزت کے منافی تھی"، انہوں نے معاملے کی تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ "ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے معاملے کی انکوائری کرائی جائے تو ساتھ دوں گا"۔

سینیٹ کے جمعہ کو ہونے والے اجلاس میں اراکین کی جانب سے بدنام زمانہ امریکی جاسوس ریمنڈ ڈیوس کی کتاب سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرایا گیا، نوٹس اعظم سواتی اور حافظ حمد اللہ  کی جانب سے جمع کرایا گیا۔

توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرانے کے موقع پر حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ ریمنڈ ڈیوس نے رہائی میں 4افراد کے کردار کی نشاندہی کی، چاروں افراد میں سے کسی نے اپنی پوزیشن واضح نہیں کی۔ اس موقع پر انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے  وزیر خارجہ خواجہ آصف سے وزارت کے حوالے سے اپنی پوزیشن واضح کرنے کو کہا۔

سینیٹ کے اجلاس میں وزیر خارجہ خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کی رہائی قومی غیرت کے منافی تھی ،ورثا کو دیت کی رقم بھی پاکستانی حکومت کی جانب سے ادا کی، ایک تو عزت کا سودا کیا گیا اور نقصان امریکی نے کیا اور ان کا نقصان بھی قومی پیسوں سے بھرا گیا۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ ریمنڈ ڈیوس کی رہائی میں مختلف لوگوں نے کردار ادا کیا ، جنہوں نے رہائی میں کردار ادا کیا ان کا ذاتی مفاد بھی ہو سکتا ہے، ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے معاملے کی تحقیقات کرائی گئی تو ساتھ دوں گا، تاہم یہ خیال رکھا جائے کہ انکوائری کے واقعات تدارک کیلئے ہوں نہ کہ پوائنٹ اسکورنگ کے لیے ہوں۔ سماء

SENATE

ASIF ZARDARI

KHAWAJA ASIF

KAYANI

raymond davis

Tabool ads will show in this div