بیرون ملک رہائش پذیرپاکستانیوں کی فہرست

Aug 25, 2017

اسلام آباد: مختلف ممالک میں رہائش پزیرپاکستانیوں کی تفصیل ايوان ميں پیش کردی گئی ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے ایوان میں پیش کی گئی اس فہرست کےمطابق مختلف ممالک میں90لاکھ پاکستانی مقیم ہیں۔ وزارت خارجہ نےبتایاکہ مشرق وسطیٰ میں50 لاکھ پاکستانی مقیم ہیں ۔ سعودی عرب میں26لاکھ پاکستانی رہائش پذیرہیں۔

وزارت خارجہ کے تحریری جواب میں بتایاگیاہےکہ امریکی ریاستوں میں10لاکھ پاکستانی مقیم ہیں،یورپی ممالک میں24لاکھ سےزائدپاکستانی مقیم ہیں۔

اس جواب میں بتایاگیاہےکہ بھارت میں10ہزارپاکستانی موجودہیں،آسٹریلیا میں ایک لاکھ پاکستانی مقیم ہیں۔

تحریری جواب میں اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ گینی بساؤ میں سب سےکم 4 پاکستانی مقیم ہیں جبکہ میکسیکومیں5،کروشیامیں10پاکستانی مقیم ہیں۔  سماء

FOREIGN OFFICE

Tabool ads will show in this div