فرانسیسی صدورنے میک اپ پرشاہ خرچیوں کے ریکارڈ قائم کردیے

میک اپ کےمعاملے میں خواتین تو بس یونہی بدنام ہیں ، بعض مردوں نے توخواتین کو پیچھے چھوڑ دیا۔

فرانسیسی حکمرانوں نے میک اوورپرشاہ خرچیوں کا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ نئے نویلے صدرصاحب نے سرکاری خرچ پر میک اوور پر چھبیس ہزار یوروز اڑا دیے ۔

شاید فرانسیسی صدور کا ماننا ہے کہ يہ سادگي کا نہيں بلکہ بننے سنورنے کا دور ہے۔ شاید اسی لیے فرانسيسي صدور پرکشش نظرآنے کيلئے کيش کي پرواہ نہيں کرتے ۔

جاذب نظر دکھنے کي بڑي قيمت ادا کی جاتی ہے۔ صدارتي دور کے ابتدائي تين ماہ ميں ايمانوئل ميکرون نے ميک اپ کے اوپر چھبيس ہزار يورو خرچ کیے جبکہ فرانسیسی صدر کے ذاتي ميک اپ آرٹسٹ کي تنخواہ چھ ہزار يورو سے زائد بتائي جاتي ہے ۔

اس معاملے ميں نکولس سرکوزي ايمانوئل سے آگےرہے جن کےذاتی ميک اپ آرٹسٹ کي تنخواہ آٹھ ہزار يورو تھی۔ ليکن سابق صدر اولاندے تو حد کرگئے ،سب کو پیچے ہی چھوڑدیا۔

سابق فرانسیسی صدرکی بالو سے محبت میں انہیں سنوارنے کے لیے دیا جانے والا بل دیکھیں تو سرچکراجائےگا۔ موصوف چند بالوں کي تراش خراش کيلئے ہيئرڈريسرکو 99ہزار يورو اداکيے ۔ ديگرمراعات اس کے علاوہ تھيں۔ سماء

make up

FRENCH PRESIDENT

Make over

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div