وزیراعظم کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہوگا

Aug 25, 2017

اسلام آباد: مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت آج جمعہ کو صبح ساڑھے 10 بجے ہوگا، اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ اور کونسل کے دیگر ممبران شرکت کریں گے۔

سماء کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل سے متعلق اجلاس کا 11 نکاتی ایجنڈا جا ری کر د یا گیا ہے، جب کہ اجلاس میں 2 مئی کے اجلاس کے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ بھی لیا جائے گا، جن میں کچھی کینال میں کرپشن کی انکوائری، 18 ویں ترمیم کے بعد ہائر ایجوکیشن کے معاملات،ایل این جی کی درآمد، چھٹی مردم شماری اور قومی جنگلات پالیسی شامل ہیں۔

دوسرے نکات میں قومی واٹر پالیسی ، پٹ فیڈر کینال اور کیرتھر کینال کو کوٹہ سے کم پانی کی شکایت، گیس فیلڈ کے 5 کلو میٹر کے اطراف کی آ بادیوں کو گیس کی فراہمی ، وزارت محنت کی تحلیل کے بعد ای او بی آئی اور ورکرز ویلفیئر فنڈ کے ملازمین کی حیثیت شامل ہے۔

گیارہ نکاتی ایجنڈا میں مزید مالیاتی کمیٹی کا قیام، آئین کے آرٹیکل 154پر عمل درآمد ، کراچی شہر کیلئے 1200 کیوسک اضافی پانی کی ایلوکیشن ،بزرگ شہریوں کا پیکج ،قابل تقسیم محاصل میں کے پی کے حصہ سے براہ را ست کٹوتی اور خالص ہائیڈل ( پانی ) منافع کیلئے قاضی کمیٹی میتھڈ الوجی پر عمل درآمد شامل ہیں۔ سماء

development projects

Council of Common Interest

PM shahid khaqan

Tabool ads will show in this div