مصباح، یونس اور آفریدی کو فیئرویل دینے کی تاریخ کا اعلان ہوگیا
کراچی: چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے مصباح الحق، يونس خان اور شاہد آفريدي کو چودہ ستمبر کو فيئرويل دينے کا اعلان کيا ہے۔
سما کے پروگرام آواز ميں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے بتايا کہ ورلڈ الیون کے بعد سری لنکا اور ویسٹ انڈیزکی ٹیمیں بھی پاکستان آنے کو تیار ہیں۔
نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ورلڈ الیون کی آمد پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، کامیابیوں کا سفر جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی ورلڈ الیون کے ساتھ تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا نام "انڈی پینڈنس کپ" رکھا گیا ہے۔ سما
najam Sethi
younus khan
cricket stars
Farewell
awaz program
World XI
تبولا
Tabool ads will show in this div