پی ٹی آئی جلسوں کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے،وزیرداخلہ کی ہدایت

ویب ایڈیٹر:


اسلام آباد  :   وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ پولیس کو کراچی میں تحریک انصاف کے جلسوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی، اپنے بیان میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ہر سیاسی جماعت کو جلسہ کرنے کی اجازت ہونی چاہیئے۔

وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ حلقہ این اے دوسو چھیالیس کراچی کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے جلسوں کے ساتھ رویہ جمہوری روش اور اقدار کے منافی ہے۔ کراچی میں پی ٹی آئی سمیت ہر سیاسی جماعت کو جلسہ کرنے کی آزادی ہونی چاہیے۔

چوہدری نثار نے چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ کو پاکستان تحریک انصاف کے جلسوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی، ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے مناسب سمجھا تو رینجرز کو الیکشن کے دوران معاملات کی نگرانی کے احکامات دیئے جائیں گے۔ سماء

اور

کی

کا

burger

detainees

toyota

kidney

sanghar

Tabool ads will show in this div