پی ایس ایکس میں مندی، انڈیکس 642 پوائنٹس گرگیا

Aug 24, 2017

کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 642 پوائنٹس کمی سے 42ہزار 268 پوائنٹس پر بند ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پی ایس ایکس میں حصص کی فروخت کے دباﺅ اور مارکیٹ کریکشن کے باعث مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 642 پوائنٹس کمی سے 42 ہزار 268  پوائنٹس پر بند ہوا۔

رپورٹ کے مطابق مارکیٹ سرمایہ میں 1 کھرب 22 ارب 30 کروڑ 90 لاکھ 94 ہزار 802 روپے کی کمی رہی تاہم تجارتی حجم میں 69 کروڑ 63 لاکھ 95 ہزار 880 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اسی طرح خرید و فروخت میں بھی 1 کروڑ 78 لاکھ 83 ہزار 730 حصص کی مندی رہی۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 315 پوائنٹس کی مندی سے 21 ہزار 845 پوائنٹس پر بند ہوا، کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 416 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس 1266 پوائنٹس گر گیا۔ سماء / اے پی پی

PSX

KSE 100 Index

Tabool ads will show in this div