خیبرٹو،تیراہ میں فضائی کارروائی، مزید5دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچ گئے

ویب ایڈیٹر:


لنڈی کوتل   :   پاک فوج کی خیبر ایجنسی میں تازہ فضائی بمباری پانچ دہشت گرد ہلاک، جب کہ گیارہ زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان اور لشکر اسلام سے ہے۔

عسکری ذرائع کے مطابق کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں گن شپ ہیلی کاپٹرز کے ذریعے بمباری کی جس کے نتیجے میں پانچ دہشت گرد ہلاک جب کہ گیارہ زخمی ہو گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فضائی بمباری میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان اور لشکر اسلام سے ہے۔

پس منظر:
واضح رہے کہ پاکستان آرمی نے جون دو ہزار چودہ میں ملک کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب شروع کیا تھا جب کہ اکتوبر  دو ہزار چودہ میں خیبر ایجنسی میں آپریشن خیبر- ون اور مارچ دو ہزار پندرہ میں آپریشن خیبر-ٹو شروع کیا گیا۔

سولہ دسمبر دو ہزار چودہ میں پشاور میں آرمی پبلک اسکول میں دہشت گردوں کے حملے میں ایک سو تیس سے زائد بچوں سمیت ایک سو پچاس افراد کی شہادت کے بعد دہشت گردوں  کے خلاف آپریشن تیز کیا گیا۔ سماء

میں

کو

گئے

ceo

kunduz

praises

Tabool ads will show in this div