اقلیتوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گے، وزیراعظم نواز شریف

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:

اسلام آباد:وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کے لئے اقلیتوں کی خدمات قابل قدر ہیں ۔ یقین ہے کہ اقلیتیں اسی طرح ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے کرد ار ادا کرتی رہیں گی ۔

ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کے نام اپنے پیغام میں وزیراعظم نواز شریف نے دنیا بھر بالخصوص پاکستان کی  مسیحی برادری  کو مبارکباد دی اور کہا کہ ملک کے موجودہ حالات میں بین المذاہب ہم آہنگی انتہائی ضروری ہے ۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ تخریب کار عناصر انتشار پھیلانا چاہتے ہیں لیکن پاکستانی قوم دشمنوں کے مذموم مقاصد سے آگاہ  ہونے کے ساتھ ساتھ ان کے عزائم ناکام بنانے کے لئے بھی  متحد ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں مختلف عقائد کے پیروکاروں کو برابری کی بنیاد پر حقوق حاصل ہیں ۔ اقلیتوں کی فلاح  و بہبود اور بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا آئین اقلیتوں کے مکمل تحفظ اور بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔

 

Tabool ads will show in this div