ورلڈالیون میں شمولیت؛پال کولنگ ووڈ پرجوش

  [video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/08/COLLINGWOOD-PURJOSH-PKG-24-08-Mukkaram.mp4"][/video]

لندن: سابق انگلش کپتان پال کولنگ ووڈکاکہنا ہےکہ پاکستان جاکر کرکٹ کھیلنے کی خواہش بہت زیادہ ہے ، لیکن ورلڈ الیون کا حصہ بننے کے حوالے سے ابھی کچھ بھی فائنل نہیں ہے ۔

پاکستانی امن پسند ہیں،کرکٹ اورکرکٹرزسےبہت پیارکرتےہیں،دل تو بہت کرتا ہے کہ وہاں جاکرکھیلوں،لیکن کچھ مسائل ہیں ، امید ہے جلد ہی حل ہوجائیں گے۔ کالنگ ووڈ نےپاکستان آنے کےلیے یقین ظاہرکردیا۔

سابق انگلش کپتان کایہ بھی کہنا تھا کہ آئی سی سی سیکوریٹی ٹیم کا فیڈ بیک بہت اہم ہے ، اس کےبعد ہی کسی نتیجے پر پہنچنےمیں مدد ملےگی۔

کالنگ ووڈ نےیہ بھی کہا کہ پرکشش مالی آفر سےزیادہ ایک اورچیز اہم ہے، اکتالیس سال کی عمر میں ورلڈالیون کاحصہ بنوں گا تو وہ لمحہ بہت فخر کا ہوگا۔ سماء

World 11

paul collingwood

Tabool ads will show in this div