عوام کی حفاظت کرنےوالےاغواکاربن گئے

Aug 24, 2017
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/08/Police-Kidnapper-Khi-Pkg-24-08-ZOHAIB.mp4"][/video]

کراچی :ایم پی اے کے بیٹے کواغوا کرنے والوں میں پولیس اہلکار بھی شامل تھا۔وزیرداخلہ سندھ نےکہاہےکہ پوليس ميں کسی کالی بھیڑ کو نہیں بخشیں گے۔

حفاظت کرنے والے ہی اغوا کرنے لگے،پولیس کے کالے کرتوت بے نقاب ہوگئے۔کراچی میں ایم پی اے غلام مرتضیٰ کے بیٹے کواغوا کرنے والوں میں پولیس اہلکار بھی ملوث تھا۔

ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق مارے گئے پانچ اغواکاروں میں شامل مختیارشکارپور میں تعینات تھا۔وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ پولیس میں جو بھی کالی بھیڑ نکلی  اُس کی خیر نہیں ہوگی۔

کراچی پولیس نے ایم پی اے غلام مرتضیٰ کے بیٹے حیات کو بازیاب کراکےپانچ اغواکار ہلاک جبکہ دو خواتین کو حراست میں لے لیا تھا ۔  سماء

Tabool ads will show in this div