کوئٹہ، کچلاک سے 11 دہشت گرد گرفتار، اسلحہ و بارود برآمد

اسٹاف رپورٹ:

کوئٹہ :   کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں حساس اداروں اور ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے 11 دہشت گردوں کو گرفتار کرليا، بھاری تعداد ميں اسلحہ بھی برآمد کرلیا گيا۔

ایف سی ترجمان کے مطابق کچلاک میں 2 گھروں پر چھاپہ مارا گيا، اس دوران کالعدم تنظیم کے 11 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان ميں خود کش بمبار بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق گرفتار  دہشتگردوں کے قبضے سے خودکش جيکٹس، 3 دستی بم، 4 مارٹر گولے، 30 بور کے 2 پستول، ایک موٹر سائیکل اور 8 موبائل فون برآمد کرلئے گئے۔ پکڑے جانے والے دہشتگرد کوئٹہ میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کررہے تھے، ملزمان سے مزيد تفتيش جاری ہے۔ سماء

India vs Pakistan

برآمد

Tahir-ul-Qadri

اسلام آباد

phc

کچلاک

Tabool ads will show in this div