جانوروں کے لئے آرائشی سامان کی فروخت بڑھ گئی

کراچی : قرباني کے جانوروں کي سجاوٹ میں ہر کوئی ایک دوسرے پر بازی لینے کی کوششوں میں ہے، لوگوں کی ڈیمانڈ پوری کرنے کےلیے بکروں ، بيلوں اور اونٹوں کے آرائشي سامان سے متعلق لاہور ميں درجنوں دکانيں سج گئي ہيں ۔

بکروں کے لئے جھانجھريں موجود ہيں، تو چہرے اور کمر کے سجاوٹي بند بھي ہر قسم کا آرائشی سامان دکانوں پر سجادیا گیا ہے، شہري کہتے ہيں کہ جانور خريدنے کے بعد بچوں کي فرمائش پر ان کو سجانا بھي تو پڑتا ہے۔

شہريوں کا کہنا ہے کہ بيل کے لئے يہ سامان خريدا ہے۔۔۔ بچوں کے لئے انسان کيا کچھ نہيں کرتا۔۔۔جتنا بھي خرچ آئے گااللہ کي راہ ميں کريں گے۔

عيد الاضحي کے قريب سامان کي فروخت بڑھنے پر تاجر بہت خوش ہيں، ان کو اميد ہے کہ اگلے چند روز ميں کاروبار دگنا ہوجائے گا۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ چاند نظر آنے کے بعد ہمارا کاروبار مزيد بہتر ہوجائے گا، ہمارے پاس ہزاروں لوگ آئيں گے، ہم بندہ اپنے وسائل کے مطابق خريد ليتا ہے۔

ايک بکرے کي سجاوٹ کے لئے کم ازکم خرچہ تين سو روپے اور بيل اور اونٹ کے لئے دو ہزار روپے ہے زيادہ سے زيادہ کي کوئي حد نہيں۔

شوق کا کوئي مول نہيں يہاں آنے والے ہر شخص کي خواہش ہوتي ہے کہ اس کا جانور سب سے زيادہ سجا دکھائي دے۔ سماء

 

ANIMAL

Cow Mandi

eid adha

Tabool ads will show in this div