پی ٹی آئی نے اسمبلیوں میں جانے کا اصولی فیصلہ کرلیا

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے اسمبلیوں میں واپسی کا اصولی فیصلہ کرلیا، پی ٹی آئی کور کمیٹی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھی شرکت پر اتفاق کرلیا۔

اسلام آباد میں عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، جس میں پی ٹی آئی نے اسمبلیوں میں واپسی کا اصولی فیصلہ کرلیا، یمن کی صورتحال پر ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھی شرکت پر اتفاق کرلیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف نے انتخابی دھاندلی کی تحقیقات نہ ہونے پر اسمبلیوں سے استعفیٰ دے دیا تھا تاہم اسپیکر کی جانب سے تاحال ان کے استعفیٰ منظور نہیں ہوئے تھے، اب حکومت اور پی ٹی آئی میں جوڈیشل کمیشن پر اتفاق اور صدر کی جانب سے آرڈیننس پر دستخط کردیئے گئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف نے اگست 2014ء سے دسمبر 2014 تک اسلام آباد میں دھرنا بھی دیا تھا۔ سماء

فیصلہ

moscow

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div