لاہور پولیس لائنز دھماکے کے ماسٹر مائنڈ کا سراغ لگا لیا گیا
ویب ایڈیٹر :
لاہور : پولیس لائنز لاہور کے باہر ہونے والے خود کش حملے کے ماسٹر مائنڈ کا سراغ لگا لیا گیا ہے، جنگجو ضیاء اللہ کا تعلق سیدگی وزیرستان سے ہے، جس کا اگلا ہدف لاہور میں دو امام بارگاہیں تھیں۔
ذرائع کے مطابق پولیس لائنز لاہور کے باہر ہونے والے خود کش دھماکے کا ماسٹر مائنڈ دہشت گرد جنگجو ضیااللہ ہے، چند روز قبل قانون نافذ کرنے والے اداروں کو حملہ آور کی شناخت میں کامیابی ہوئی تھی، جس کی روشنی میں ماسٹر مائنڈ کا سراغ لگایا گیا۔
ذرائع کے مطابق مبینہ دہشت گرد نے پولیس لائنز کے بعد دو امام بارگاہوں کو نشانہ بنانا تھا،دہشت گرد جنگجو ضیاء اللہ ماضی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کاروں پر ہونے والے حملوں میں بھی ملوث رہا ہے، اس کی شناخت خودکش بمبار صابر شاہ کی شناخت کے بعد ہوئی۔ سماء