عمران خان کا الطاف حسین کیخلاف برطانوی عدالت جانیکا اعلان

ویب ایڈیٹر:

اسلام آباد   : عمران خان نے الطاف حسین کیخلاف برطانوی عدالت جانے کا اعلان کردیا، کہتے ہیں اب اگر کراچی میں کارکنوں پر حملہ ہوا تو لندن میں مقدمہ درج کرائیں گے۔

اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ ایم کیو ایم کے پاس جمہوری پارٹی بننے کا سنہری موقع ہے، کراچی کے واقعات پر انتہائی دکھ ہوا، عمران اسماعیل پر 2 دفعہ حملہ کرایا گیا، پی ٹی آئی کارکنان نے کوئی جوابی کارروائی نہیں کی۔

ان کا کہنا ہے کہ اب اگر کراچی میں کارکن پر حملہ ہوا تو الطاف حسین کیخلاف لندن میں عدالت جائیں گے، وکیلوں کی پوری ٹیم تیار کرلی ہے، برطانوی قانون کے تحت میں لوگوں کو تشدد پر اکسانا جرم ہے، عوام الطاف حسین کی حرکتیں جانتے ہیں۔ سماء

Pakistan Army

tragic

galaxy

عمران خان

Tabool ads will show in this div