صنعاء سے کچھ پاکستانیوں نے وطن آنے سے انکار کردیا، دفتر خارجہ
اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے انکشاف کیا ہے کہ صنعاء سے کچھ پاکستانیوں نے وطن واپس آنے سے انکار کردیا، واپس آنے والے پاکستانیوں کی صحیح تعداد کا علم نہیں۔
تسنیم اسلم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے پی آئی اے کا جہاز صنعاء میں موجود ہے تاہم وطن واپس آنے والے پاکستانیوں کی صحیح تعداد کا علم نہیں کیونکہ کچھ پاکستانیوں نے جہاز میں سوار ہونے سے انکار کردیا ہے۔
ترجمان کے مطابق جہاز کی روانگی کے بعد ہی پاکستانیوں کی صحیح تعداد کا علم ہوگا، صنعاء میں پی آئی اے طیارے کو اترنے سے نہیں روکا گیا، پہلے سے فضاء میں جہاز موجود ہونے کے باعث پی آئی آے کے طیارے میں کچھ تاخیر ضروری ہوئی تھی۔ سماء