بھارت میں ایک اور ٹرین حادثہ، 74 مسافر زخمی

 

 نئی دہلی : بھارتی ریاست اُترپردیش میں ٹرین حادثے کا شکار ہوگئی، 74 افراد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش میں ٹرین حادثے کے نتیجے میں 74 افراد زخمی ہوگئے، امدادی کارکنوں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

حکام کے مطابق 3 روز کے دوران بھارت میں دوسرا ٹرین حادثہ ہوگیا، بجری سے لدا ایک ٹرک پٹری پر الٹ گیا، ڈرائیور نے ٹرین روکنے کی کوشش کی، جس کے باعث ٹرین کی 8 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

واضح رہے کہ اتوار کے روز بھی بھارتی ریاست اترپردیش میں ٹرین حادثے کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔ سماء

TRAIN ACCIDENT

UP

Utter Pardesh

70+ Injured

Tabool ads will show in this div