پاکستانی فوج یمن نہ بھیجی جائے، اپوزیشن جماعتوں کا فیصلہ
ویب ایڈیٹر
اسلام آباد : اپوزيشن جماعتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستانی فوج يمن نہ بھيجی جائے، حکومت کو معاملے ميں ثالثی کا کردار ادا کرنے کا مشورہ بھی دے ديا۔
اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت یمن مسئلے پر ثالثی کا کردار ادا کرے، پاکستان کسی طور بھی فوج یمن نہ بھیجے۔
اپوزیشن جماعتوں نے خواجہ آصف کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان میں بہت ابہام ہے، وزیراعظم کے دورہ ترکی کو بھی واضح نہیں کیا گیا، اس بیان سے لگا حکومت کچھ چیزیں چھپارہی ہے۔ سماء