مسئلہ یمن، محصورین کو لیکربحری جہاز کراچی پہنچ گیا

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:

پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس اصلت یمن کی بندرگاہ المکلا سے  180 سے زائد محصورین کو لے کر کراچی پہنچ گیا۔ واپس پہنچنے والوں میں 147پاکستانیوں سمیت 11بھارتی شہری بھی شامل ہیں۔

پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس اصلت المکلا بندرگاہ سے 4اپریل کو روانہ ہوا تھا۔ جہاز پربچوں اورخواتین سمیت 147 پاکستانی اور 36 غیرملکی بھی سوار تھے۔

غیرملکی باشندوں میں 11 بھارتی ،8چینی، 5فلپائنی ، 4برطانوی جبکہ شام اور انڈونیشیا کے دو، دو باشندے شامل ہیں۔

بندرگاہ پراستقبال کیلئے واپس آنے والوں کے پیاروں کی بڑی تعداد موجود تھی،مختلف ممالک کے سفارتخانوں کے اہلکار بھی اپنے ہم وطنوں کو ویلکم کرنے کیلئے پہنچے ہوئے تھے۔

غیر ملکی باشندوں کو پاکستان سے ان کے وطن واپس بھجوانے کا انتظام متعلقہ سفارتخانے کریں گے۔