خوفناک مناظر سے بھری فلم دیکھ کر خاتون ذہنی توازن کھو بیٹھیں

برازیلیا : ہالی ووڈ کی ہارر فلم اینابیل کرئیشین کے خوفناک مناظر دیکھ کر سینما میں بیٹھی خاتون نے اپنا ذہنی توازن کھو دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برازیل میں ہالی ووڈ کی ہارر فلم دیکھنے کے بعد خاتون کا ذہنی توازن خراب ہوگیا، فلم گزشتہ دنوں دنیا بھر کے سیمنا گھروں پر ریلیز ہوئی ہے۔ اینابیل کرئیشین کو دیکھنے برازیلی 20 سالہ خاتون تیریسینیا جب سینما گھر پہنچیں تو فلم میں شامل خوفناک مناظر دیکھ کر ہمت ہار گئیں اور ان کا ذہنی توازن بگڑ گیا۔

خاتون چیختی چلاتی سینما سے باہر آئیں اور عجیب و غریب حرکتیں کرنے لگیں اور کوریڈو میں چیختی ہوئی بے ہوش ہوگئیں۔ خاتون نے بے ہوشی ہونے سے قبل خود پر گھونسے بھی برسائے، تاہم ان کے ساتھ آنے والے لوگ انہیں سنبھالنے میں ناکام رہے۔

خاتون کے ساتھ یہ واقعہ18اگست کو پیش آیا، رپورٹ کے مطابق سینما سے باہر نکلتے ہی انہوں نے اپنے چہرے پر گھونسے مارنے شروع کردیئے تھے،ان کی حالت دیکھ کر انہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ سماء

Doll

annabelle

Annabelle Creation

Woman Hysterical

Tabool ads will show in this div