نیب کا شریف خاندان کو دوسرا سمن جاری کرنے کا فیصلہ

Aug 21, 2017

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/08/Nab-Investigation-Lhr-Pkg-21-08.mp4"][/video]

لاہور: نيب نے صدر نيشنل بنک سعيد احمد اور جاويد کيانی سے ايون فيلڈ کيس سے متعلق پوچھ گچھ مکمل کرلی، وزيرخزانہ اسحاق ڈار کو کل طلب کر رکھا ہے، شريف خاندان کو دوسرا سمن جاري کرنے کا فيصلہ بھي کرليا گيا۔

لندن ميں ايون فيلڈ اپارٹمنٹس کيسے خريدے گئے نيب کڑياں ملانے لگا، نيب لاہور کے دفترميں نيشنل بنک کے صدر سعيد احمد پير کي دوپہر پہنچے جہاں ساڑھے چار گھنٹے تک نيب ٹيم کے سوالوں کے جوابات ديے۔

پاکستان شوگر ملز ايسوسي ايشن کے مرکزي رہنماء اور شريف خاندان کے قريبي ساتھي جاويد کياني بھي قومي احتساب بيورو ٹيم کے سامنے پيش ہوئے ان سے ڈيڑھ گھنٹے تک تفتيش کي گئي۔

نيب ذرائع کےمطابق شريف خاندان کو دوسرا سمن جاري کرنے کا فيصلہ کيا گيا ہے۔ جس پرپيش نہ ہونے کي صورت ميں انہيں تيسرا سمن پوليس کے ذريعے بھجوايا جائے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ شريف خاندان کے نام اي سي ايل ميں ڈالنے اور ريڈ وارنٹ کے ليے بھي بھيج ديے جائيں گے، وزيرخزانہ اسحق ڈار بھي کل پيش نہ ہوئے تو ان کے ليے طريقہ کار بھي يہي ہوگا۔

وفاقي وزيردانيال عزيزکہتے ہيں نیب کےسمن تو موصول ہوئےہیں لیکن اس میں قانونی پہلومکمل نہیں کیے گئے، نوازشریف کو قانونی حق نہیں دیا گیا۔

دانيال عزيز کا کہنا ہے کہ ہم سےاپیل کاحق چھيناجارہاہےاور ایسامارشل لامیں بھی نہیں ہوتا۔ سماء

Nawaz Shariff

Tabool ads will show in this div