امریکا: مسلح افراد کے حملوں میں 8 افراد ہلاک، 54 زخمی
نیو یارک : امریکی شہر شکاگو میں مسلح حملوں کے واقعات میں 8 افراد ہلاک اور 54 زخمی ہوگئے۔
شکاگو پولیس کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 8 افراد ہلاک اور 54 زخمی ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ شکاگو میں رواں سال میں ہونیوالے حملوں میں کل 422 افراد ہلاک اور 2 ہزار 13 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ سماء