بلاتفریق عوام کی سماجی و ثقافتی ترقی پر یقین رکھتے ہیں، وزیراعظم

Aug 21, 2017

اسلام آباد : وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کسی سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر ملک بھر کے عوام کی سماجی و ثقافتی ترقی پر پختہ یقین رکھتی ہے، وفاقی حکومت نے عوامی کی زندگیوں میں معیاری تبدیلی لانے کیلئے ہمیشہ جمہوری اصولوں کی حمایت کی ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے خیبرپختونخوا سے ارکان صوبائی اسمبلی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئی کیا۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضٰی جاوید عباسی، وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب عباسی، وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام اور وزیر برائے انسداد منشیات لیفٹیننٹ جنرل (ر) صلاح الدین ترمذی بھی ملاقات میں موجود تھے، اس دوران صوبے کی مجموعی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کے عوام کو درپیش مسائل پر بات چیت ہوئی۔

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کی معاونت اور بالخصوص دور افتادہ علاقوں کے لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے منصوبے شروع کرنے میں کوشاں ہے، مسلم لیگ(ن) کا ترقیاتی ایجنڈا جاری و ساری رہے گا۔

وزیراعظم نے وفد کو یقین دلایا کہ وفاقی حکومت ان کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکنہ معاونت فراہم کرے گی۔ انہوں نے منتخب ارکان پر زور دیا کہ وہ عوام سے قریبی رابطہ رکھتے ہوئے ان کے مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں۔ اے پی پی

PM OFFICE

Tabool ads will show in this div