سیرالیون میں لینڈ سلائیڈنگ، ہلاکتیں 500 تک پہنچ گئیں

فری ٹاؤن : افریقی ملک سیرالیون میں شدید بارشوں کے باعث لینڈسلائیڈنگ سے اموات کی تعداد 500 تک جاپہنچی، تقریباً 1500 افراد اب بھی لاپتہ ہیں، ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

سیرالیون کے دارالحکومت فری ٹاؤن میں گزشتہ ہفتے بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں تقریباً 200 ہزار افراد ملبے میں دب گئے تھے، اب تک 500 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ قدرتی آفت کے دوران لاپتہ ہونے والے ڈیڑھ ہزار افراد تک تاحال رسائی نہیں ہوسکی۔

