پی ٹی آئی، جماعت اسلامی کا اتحاد: آئیندہ الیکشن ملکر لڑنے کا فیصلہ
کراچی: کراچی میں جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی نے ضمنی انتخاب مل کر لڑنے پر اتفاق کیا ہے ۔ دونوں جماعتیں مل کر مہم چلائیں گی ۔ پولنگ ایجنٹ بھی مشترکہ ہوں گے ۔ آج اتحاد کے معاملات کا حمتمی شکل دی جائے گی ۔
کراچی کا سیاسی محاذ گرم ہونے پر خیبرپختونخوا کے اتحادی کراچی میں بھی ایک ہوگئے ۔ جماعت اسلامی اور تحریک انصاف نے حلقہ دو سو چھیالیس میں ضمنی الیکشن مل کر لڑنے پراتفاق کر لیا ۔
عارف علوی کا کہنا تھا کہ الیکشن میں دھاندلی کا خدشہ ہے ۔ دونوں جماعتیں اس معاملے سے بھی مل کر نمٹیں گی ۔
عارف علوی نے بتایا کہ کراچی میں امن کے لیے ضروری ہے کہ ہم خیال جماعتیں ایک ہوں ۔ آج جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے ملاقات میں اتحاد کے معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی ۔ سماء