سیاست میں بڑی پیشرفت؛متحدہ اور پی ایس پی قریب آنے لگیں

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/08/Mqm-Pakistan-PSP-Pc-Khi-21-08.mp4"][/video] ُ

کراچی: ملکی سیاست میں بڑی پیش رفت سامنے آ گئی۔ ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی قریب آنے لگیں۔ مصطفیٰ کمال نے متحدہ کی آل پارٹیزکانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کرلی۔ انیس ایڈووکیٹ کہتے ہیں بائیس اگست کو غدارپاکستان سے نجات کا دن منائیں گے۔

پاک سرزمین پارٹی نے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کرلی۔ متحدہ پاکستان کی اے پی سی کل ہوگی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے عامرخان کی سربراہی میں پی ایس پی رہنماؤں ڈاکٹر صغیر احمد، انیس احمد ایڈووکیٹ اور دیگرسے پاکستان ہاؤس میں ملاقات کی۔ پی ایس پی نے متحدہ پاکستان کے رہنماؤں کی جانب سے اے پی سی میں شرکت کی دعوت قبول کی۔

پاک سرزمین پارٹي کے رہنما انيس ايڈوکيٹ کا کہنا تھا کہ ہم نے ايم کيو ايم پاکستان کو ويلکم کيا۔ کل 22 اگست کو لوگ يوم نجات کے طور پر منائيں گے۔ انیس ایڈووکیٹ نے بانی متحدہ سے متعلق کہا کہ يقين ہے کل ايم کيو ايم پاکستان را کے ايجنٹ کے خلاف اپنا واضح موقف اختيار کرے گي۔ ہم تو قاتل اورمقتول کي سياست پر لعنت بھيج چکے ہیں۔

انیس احمد ایڈوکیٹ کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب تک لفظ ایم کیو ایم جڑا رہے گا، بانی متحدہ کو آکسیجن ملتی رہے گی۔

اس موقع پر ایم کیو ایم رہنما فيصل سبزواري نے کہا کہ ہماري نيت اورعزم بتاتا ہے کہ ہم قاتل اور مقتول کي سياست نہيں کرنے ديں گے۔ شہر کي بہتري کيلئے مہاجر قومي موومنٹ سے بھي ملنے جارہے ہيں۔ تشدد اور تصادم کي سياست کے خاتمے کيلئے سب کے پاس جارہے ہيں۔

ايم کيو ايم پاکستان کے رہنما عامرخان نے کہا کہ کل ملک کي سلامتي کے خلاف سازشوں پر بات کريں گے۔ ويلکم کرنے پر پي ايس پي کے شکرگزار ہيں۔ کل کي کانفرنس ميں مل کر متفقہ قراردار لائيں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ايم کيو ايم قائد سے لاتعلقي کرچکے،يہي کافي ہے۔ شہرکي بہتري کے لیے مل کر سب کے پاس جائيں گے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کل ملک مخالف سازشوں، بدعنوانی کے خاتمے اور بلدیاتی اداروں کے اختیارات سے متعلق کل آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کررہی ہے۔ اس اے پی سی کو سیاسی حلقوں میں نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ سماء

PSP

MQM Pakistan

Tabool ads will show in this div