پاکستانی نژاد کینیڈین اداکارہ اب ہالی ووڈ میں نظر آئیں گی

Aug 21, 2017

لندن / کراچی : پاکستان نژاد کینیڈین اداکارہ ارمینہ رانا خان شارٹ برطانوی سائنس فکشن فلم ’دی اچیلز پروٹوکول‘ میں روبوٹ کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے نئے کردار کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ارمینہ نے سب کو حیران کردیا۔

 

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ارمینہ پہلی پاکستانی اداکارہ ہیں جو کسی غیر ملکی فلم میں روبوٹ کا کردار ادا کریں گی۔

فلم کی کہانی ایک آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی جانب سے اس کائنات کو ایٹمی بارود سے ختم کرنے کے منصوبے کے ارد گرد گھومتی ہے۔

فلم کی ہدایات عاطف ظفر نے دی ہیں اور انہوں نے ہی اس کا اسکرپٹ بھی لکھا ہےجبکہ اسے روبیکا کلیئر ایونٹ پروڈیوز کر رہی ہے۔

فلم کو سب سے پہلے رواں برس کے آخر میں برطانیہ میں ہونے والے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول سرکٹ (آئی ایف ایف سی) میں پیش کیا جائے گا۔ سماء

Armeena Rana Khan

Tabool ads will show in this div