پاکستان کا ایرانی سرحد پر دہشت گرد حملے پر اظہار مذمت

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : پاکستان کی ایران کے سرحدی علاقے نیگور میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے سرحد پار سے آنیوالے تخریب کاروں کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی کروادی۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق حملے میں 8 ایرانی سرحدی گارڈز کی ہلاکت کی اطلاعات ملی ہیں، حکومت پاکستان اور عوام متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی سیکیورٹی ایجنسیاں معاملے کی تحقیقات کررہی ہیں، ہم نے ایرانی حکام سے اس حوالے سے ثبوت مانگے ہیں،  اگر دہشت گردوں نے پاکستانی سرحد پار کی ہے تو بھرپور کارروائی ہوگی۔ سماء

KESC

hate

kuwait

Tabool ads will show in this div