کراچی؛جعلی پولیس اہلکاروں سمیت 14 ملزمان گرفتار

کراچی:پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے جعلی پولیس اہلکاروں سمیت چودہ ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ اورمضر صحت گٹکا برآمد کرلیا۔

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پولیس نے کارروائی کر کے چار جعلی پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان پولیس کی وردی پہن کرشہریوں کی چیکنگ کررہے تھے ۔

پولیس کے پہنچنے پر تسلی بخش جواب نہ دے سکے تو پولیس نے چاروں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے خلاف جعلسازی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

گلبرگ پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا ۔ ملیر سٹی پولیس نے منڈی جانے والے شہریوں سے لوٹ مارکرنے والے چار ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ موبائل فونز برآمد کر لیے گئے۔

تیموریہ پولیس نے دو گٹکا فروشوں کو گرفتارکرکے تین من سے زائد گٹکا ضبط کرلیا جبکہ ۔ مبینہ ٹاؤن پولیس نے تین ڈکیت گرفتار کرکے دوپستول اور موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں۔

دوسری جانب لیاقت آباد کے قریب ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ سماء

night crimes

4 dacoits arrested

14 criminals arrested

Tabool ads will show in this div